October 3, 2024

آئس (کرسٹل میتھ) کیا ہے؟اور یہ کس طرح نوجوانوں کی زندگی کو تباہ کر رہا ہے؟


آئس (کرسٹل میتھ) کیا ہے اور یہ کس طرح نوجوانوں کی زندگی کو تباہ کر رہا ہے؟
آئس یا کرسٹل میتھ کچھ عرصے سے ہمارے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اور یہ نشہ کی ایک خطرناک قسم ہے۔ دیگر نشہ آور اشیا جیسا کہ چرس،ہیروئن کو پودوں سے تیار کیا جاتا ہے جب کہ آئس ایک ایسانشہ ہے کیمیکل سے تیار کیا جاتا ہے۔ادویات میں ایک کیمیکل ایفیڈرین استعمال ہوتا ہے جو کہ اس نشہ کا اہم جزو ہے۔نشہ کا کاروبار کرنے والے زائد المعیاد ادویات کو سستے ترین داموں میں خریدتے ہیں اور ان میں موجودا یفیڈرین اور میتھ ایمفٹامین سے آئس نشہ تیار کرتے ہیں۔یہ نمک یا چینی کے دانوں کی مانند ہوتی ہے اور فرد اس کو سگریٹ،ناک سے اور انجکشن کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔
اس کے استعمال سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
اس کو استعمال کرنے سے انسانی دماغ میں موجود نیورو ٹر انسمیٹر ڈوپا مین،نور اڈرلین اور سروٹلین تیزی سے کام کرتے ہیں اور فرد میں مندرجہ ذیل اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
۔ انسان میں عارضی خوشی اور مسرت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔
۔ اس سے فرد میں وقتی طور پر توانائی بھر جاتی ہے اورفرد چوبیس (24)گھنٹے سے لے کر اڑتالیس (48)گھنٹے تک جاگ سکتا ہے۔
۔ انسان کا حافظہ تیز کام کرتا ہے۔طلبہ میں اس کا استعمال اس لیے ہی بڑھ گیا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی گریڈ کو بہترین کرنے کے لیے آئس کا سہارا لیتے ہیں اور اس کے عادی ہوجاتے ہیں اور اس کے مضر اثرات کی وجہ سے وہ اپنی ڈگر ی بھی مکمل نہیں کر پا تے۔
۔ جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔
۔ اس نشہ کا اثر بارہ (12) گھنٹے تک رہتا ہے اور اس کے بعد انسان کی جسمانی حالت میں تبدیلیا ں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔
۔ آنکھ کی پتلی کا سائز بڑھ جاتاہے۔
۔ منہ کا خشک ہو جانا/پسینہ آ نا
۔ بلڈپریشر کا بڑھ جانا/متلی اور قے کا آنا
۔ حرکت قلب میں بے تربیتی۔
۔ بے چینی،چڑاچڑا پن اور جارحانہ پن کا مظاہرہ کرنا/نیند کا ڈسڑب ہونا۔
۔ پریشانی،ڈیپریشن اور وہمات کا شکار ہونا۔
۔ بھوک نہ لگنے کی وجہ سے وزن میں تیزی سے کمی ہونا۔
۔ اس کے مسلسل استعمال سے دماغ اور دل کی شریانیں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔
۔ گردے،جگر اورپھیپھڑے شدید متاثر ہوتے ہیں۔
۔ آئس کے زیادہ استعمال سے ہارٹ اٹیک ہونے سے موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔
۔ آ ئس کے زیا د ہ استعما ل سے بر ین ہیمرج ہو جاتا ہے۔
۔ آئس کے ناک کے ذریعے استعمال کرنے سے ناک کے ٹشومتاثر ہوتے ہیں اور ناک میں سے خون نکلتا رہتا ہے۔
۔ وہ کبھی بھی نا ر مل زند گی نہیں گزا ر سکتے۔
۔ اس کا مسلسل استعمال پاگل پن پیدا کرتا ہے۔
غرض ہے کہ اس کا استعمال ایک ذہنی بیماری اور اذیت ناک موت کے سوا کچھ نہیں، ضرور ت اس امر کی ہے کہ طلبا ء میں اس کے با ر ے میں آ گا ہی دیں۔

Leave a comment